وزیر اعظم نواز شریف کے بعد اب آصف زرداری کی باری

جماعت اسلامی نے کمر کس لی، سابق صدر کا بھی احتساب کرنے کا مطالبہ کر دیا

بدھ 26 جولائی 2017 19:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جولائی ء) وزیر اعظم نواز شریف کے بعد اب آصف زرداری کے احتساب کی بھی باری آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے بعد اب پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف زرداری کے احتساب کا مطالبہ بھی زور پکڑنے لگا ہے۔ اس حوالے سے جماعت اسلامی نے کمر کس لی ہے۔ جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم کے بعد سابق صدر آصف زرداری کا بھی احتساب کیا جانا چاہیئے۔ جبکہ این آر او کے تحت کیسز معاف کروانے والوں کا بھی احتساب کیا جانا چاہیئے۔