لاہور:قومی ائیر لائنز پی آئی اے میں حاضری سکینڈل کا انکشاف

بدھ 26 جولائی 2017 20:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جولائی ء)قومی ائیر لائنز پی آئی اے میں حاضری سکینڈل کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائنزکی ان ائیر ہوسٹس کی روزانہ کی بنیاد پر حاضریاں لگائی جا رہی تھیں جو ڈیوٹی پر موجود نہ تھیں یہ ائیر ہوسٹس یا تو بیرون ملک ڈیوٹی پر مقیم تھیں یا پھر بتائے بغیر ڈیوٹی سے غائب تھیں پی آئی اے کے اعلیٰ حکام نے مذکورہ سکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد جعلی حاضریاںلگانے والی ائیر ہوسٹس سمیت دیگر افراد کیخلاف انکوائری کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کیخلاف کارروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :