وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز نے ایاز صادق کو عبوری وزیراعظم بنانے کا مشورہ دے دیا

بدھ 26 جولائی 2017 20:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جولائی ء) وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز نے ایاز صادق کو عبوری وزیراعظم بنانے کا مشورہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اینکر ڈاکٹر دانش کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز بھی اپنے شوہر کی ممکنہ نااہلی کے باعث عبوری وزیراعظم کے ناموں پر غور کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر دانش کے مطابق کلثوم نواز نے اپنے شوہر کو مشورہ دیا ہے کہ ان کی نااہلی کی صورت میں ایاز صادق کو عبوری وزیراعظم کا عہدہ دیا جائے۔ تاہم وزیراعظم کا جھکاو خواجہ آصف کی جانب ہے۔ وزیراعظم کی نظر میں خواجہ آصف عبوری وزیرعظم کے عہدے کیلئے سب سے موزوں امیدوار ہیں۔ یاد رہے کہ چوہدری نثار کو بھی اپنے سے جونیئر وزیراعظم بنائے جانے پر اعتراض ہے۔ ایاز صادق کو وزیراعظم بنائے جانے پر چوہدری نثار کو بھی اعتراض نہ ہو گا۔