این سی سی نے ملک کے پہلے قومی نصاب کے دائرہ کارکی منظوری دے دی

وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم کی تاریخی سنگ میل کے حصول پر قومی نصاب کونسل کو مبارکباد متفقہ طورپر منظور شدہ قومی نصاب کے دائرہ کار سے نصاب کی تیاری کے لیے درکار ضروری رہنمائی ملے گی، ملک میں تعلیم کا جائزہ لینے میں بھی رہنمائی ملے گی، انجینئر بلیغ الرحمان

بدھ 26 جولائی 2017 21:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جولائی ء)قومی نصاب کونسل (این سی سی)نے ملک کے پہلے قومی نصاب کے دائرہ کارکی منظوری دے دی ہے ۔وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان نے تاریخی سنگ میل کے حصول پر قومی نصاب کونسل کو مبارکباد دی اور کہا کہ متفقہ طورپر منظور شدہ قومی نصاب کے دائرہ کار سے نصاب کی تیاری کے لیے درکار ضروری رہنمائی ملے گی اور ملک میں تعلیم کا جائزہ لینے میں بھی رہنمائی ملے گی۔

قومی نصاب کونسل بین الصوبائی وزراء تعلیم کی کانفرنس (آئی پی ای ایم سی)کے اتفاق رائے سے کیے گئے فیصلہ کے تحت قائم کی گئی ہے جوکہ وفاقی حکومت اور وفاقی اکائیوں کے مابین رابطہ کاری کے قومی فورم کے طورپر کام کرتی ہے تاکہ نصاب پر نظر ثانی اور نصاب تیار کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

این سی سی میں ہر صوبہ سے 3ارکان شامل کیے گئے ہیں جوکہ اپنے اپنے متعلقہ محکمہ ہائے تعلیم کے محکموں ، نصاب کے بیوروز اور ٹیکسٹ بُک بورڈز کی نمائندگی کرتے ہیں۔

این سی سی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے وفاقی تعلیم نے کہا ک قومی نصاب کے دائرہ کار کی پالیسی دستاویز کی تیاری کونسل کی غیر معمولی کامیابی ہے اواب این سی سی اراکین کو ملک بھر کے لیے کم از کم قومی نصاب کی تیاری کے لیے کوششیں کرنی چاہئیں جیسا کہ اسے آئی پی ای ایم سی کی طرف سے اختیار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختیار ات کی نچلی سطح پر منتقلی کے بعد اب تعلیم صوبائی معاملہ ہے اور صوبوں کو اپنا اپنا نصاب تیار کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم ملک بھر میں پڑھائے جانے والے مضامین کے نصاب کاکم از کم تعلیی مواد قومی سطح پر منطور شدہ ہونا چاہئیے اور اس طرح یہ دستاویز قومی ہم آہنگی اور قومی سطح پر ٹھوس کوششوں کا آئینہ دار ہوگا۔

قبل ازیں این سی سی نے پاکستان میں معیاری تعلیم کے کم از کم معیارات بارے دستاویز کی متفقہ طورپر منظوری بھی دی تھی۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :