بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کی پاکستانی خاتون کو ویزے کے اجراء کی یقین دہانی

بدھ 26 جولائی 2017 21:22

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جولائی ء) بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے ایک پاکستانی خاتون کو ویزے کے اجراء کی یقین دہانی کروادی۔ میڈیا ر پورٹ کے مطابق بھارتی شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والے ایک شہری یاسر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سشما سوراج سے اپیل کی کہ وہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی ان کی اہلیہ کے ویزے کے سلسلے میں ان کی مدد کریں۔

رواں برس 27 مارچ کو یاسر نے اپنی ٹوئٹ میں سشما سوراج کو مخاطب کرکے لکھا کہ میرا تعلق ممبئی سے ہے اور میری شادی اپریل 2016 میں ایک پاکستانی لڑکی سے ہوئی ،ْ براہ مہربانی ویزہ کے حصول میں میری مدد کریںجس پر سشما سوراج نے جوابی ٹوئٹ میں یاسر نامی بھارتی شہری کو ان کی اہلیہ کے ویزہ کی امید دلاتے ہوئے کہا کہ بھارتی بیٹیاں ہوں یا پاکستان یا کسی بھی اور ملک سے بہوویں ،ْانہیں خوش آمدید کہا جائیگاتاہم یاسر نے بھارتی وزیر خارجہ کو مخاطب کرکے آگاہ کیا کہ ان کی اہلیہ نے ایک ماہ قبل بھی ویزہ کیلئے اپلائی کیا تھا تاہم ان کی درخواست اسلام آباد میں واقع بھارتی سفارت خانے میں زیر التوا ء ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اسلام آباد میں واقع بھارتی سفارت خانہ بھی حرکت میں آیا اور یاسر سے کہا گیا کہ وہ اپنی اہلیہ کا پاسپورٹ نمبر اور مقامی فون نمبر انہیں فراہم کریں۔اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں بھی سشما سوراج نے کینسر کی شکار پاکستانی مریضہ فائزہ تنویر کو ویزہ جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

متعلقہ عنوان :