متحدہ عرب امارات کی عدالت نے القاعدہ میں شامل ہونے پر پاکستانی شہری کو 10سال قید کی سزا سنادی

بدھ 26 جولائی 2017 21:39

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جولائی ء)متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے دہشتگردی سے متعلق جرائم اور القاعدہ میں شمولیت اختیار کرنے پر پاکستانی شہری کو10سال قید کی سزا سنادی ۔گلف نیوز کے مطابق ابو ظہبی فیڈرل کورٹ آف اپیل نے بدھ کو ایک پاکستانی شہری 36سالہ اختر کو دہشتگردی کے الزام میں 10سال قید کی سزا سنائی ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے سزا پوری پر ہونے اختر کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیا ہے ۔اختر پر الزام ہے کہ وہ پاکستان میں القاعدہ میں شامل ہوا اور اس کے کیمپوں میں تربیت حاصل کی اور بعد میں اس نے شام میں دہشتگرد تنظیم احرار الشام میں گروپ میں شامل ہونے کی کوشش کی اوردہشتگردی کے نظریات کو فروغ دیا۔ یاد رہے کہ ایک اور پاکستانی 25سالہ اومران کو متحدہ عرب امارات کے انسداد دہشتگردی قوانین کی خلاف ورزی پر تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی