وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس

134ارب روپے سے زائدکے سات منصوبوں کی منظوری دیدی گئی منصوبے کامقصدصوبے میں انفراسٹرکچرکی سہولیات کوبہتربناتے ہوئے مذہبی ومقامی سیاحت کوفروغ دیناہے

بدھ 26 جولائی 2017 21:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جولائی ء)قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹوکمیٹی ایکنک کااجلاس وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت اسلام آبادمیں ہوا،جس میں 134ارب روپے سے زائدکے سات منصوبوں کی منظوری دیدی گئی ،ایکنک نے پنجاب ٹورازم برائے معاشی گروتھ منصوبے کی منظوری دیدی ،اس منصوبے کامقصدصوبے میں انفراسٹرکچرکی سہولیات کوبہتربناتے ہوئے مذہبی ومقامی سیاحت کوفروغ دیناہے ۔

اس منصوبے کے تحت لاہور،گوجرانوالہ ،ٹیکسلا،ننکانہ ،شیخوپورا،چکوال میں سڑکوں کی تعمیرکے علاوہ سیاحت کے حوالے سے مقامات کوتعمیرکرناشامل ہے ،اس منصوبے کی لاگت5775ملین روپے ہے ۔ایکنک نے کیرک کوری ڈورڈویلپمنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کی 21041ملین روپے میں منظوری دیدی ،اس منصوبے سے n25سیون سے رتہ ڈیروتاشکارپورمیں 208کلومیٹرکی سڑک کودورویاکرناشامل ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح سوہاواسے چکوال کی سڑک کودورویاکرنے کے منصوبے کی ایکنک نے 7980ملین روپے میں منظوری دیدی ،اس منصوبے کے تحت 66.405کلومیٹرکی موجودہ سڑک کووسیع کرناشامل ہے ۔اسی طرح ایکنک نے شہیدبے نظیربھٹوبریج کی 9304ملین روپے میںمنظوری دیدی ،یہ پل رحیم یارخان اورراجن پورکے مابین دریائے راوی کے مقام پے بنایاجائیگا،اس سے دونوں شہرآپس میں مل سکیں گے۔

اسی طرح ایکنک نے رائیٹ بینک آؤٹ فال ڈرین منصوبے کی توسیع کی 61.985ارب روپے میں منظوری دیدی ،ایکنک نے لورانڈس رائیٹ بینک ایریگیشن اورڈرین ایج منصوبے کی 17505ملین روپے میں منظوری دیدی ۔مزیدبرآں ایکنک نے آربی اوڈی ۔3بلوچستان افلوئینڈڈسپوزل منصوبے کی 10804ملین روپے میں منظوری دیدی ،اس منصوبے کامقصدجعفرآباد،نصیرآباد،جیکب آباد،شہدادکوٹ سمیت سندھ کے متعددعلاقوں میں زرعی پیداوارکوبڑھانے کیلئے پانی کی سہولیات کوزیادہ سے زیادہ کرناہی۔

متعلقہ عنوان :