پنجاب بھر میں پاک فوج کی جانب سے کومبنگ آپریشنز کا آغاز کر دیا گیا

بدھ 26 جولائی 2017 22:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جولائی ء) پنجاب بھر میں پاک فوج کی جانب سے کومبنگ آپریشنز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں فیروز پور روڈ پر ہونے والے دہشت گرد حملے بعد پاک فوج پنجاب میں حرکت میں آگئی ہے۔ پاک فوج نے صوبے بھر میں کومبنگ آپریشنز کے نئے سلسلے کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے خصوصی دستوں کی جانب سے صوبے بھر میں آپریشنز کے دوران کئی خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کی جانب سے دہشت گردی کی خوفناک کاروائیوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔ واضح رہے کہ لاہور دہشت گرد حملے کے بعد شہر بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ پر ہے۔

متعلقہ عنوان :