نوازشریف14اگست تک وزیراعظم نہیں رہیں گے ،چوہدر ی نثارکے وزیراعظم بننے پرہمیں اعتراض نہیں ،خورشیدشاہ

تحریک انصاف بھی یہی چاہتی ہے ن لیگ کاکوئی دشمن نہیں یہ خوداپنے دشمن ہیں ،نوازشریف اپنی ضدپراڑنے سے نقصان اٹھاتے ہیں عدالت کوفیصلہ جلدی کرنے کاکہنادرست نہیں ،پانامہ کے فیصلے میںدیرنہیں لگے گی ،آئندہ ہفتے تک آنے کاامکان ہے،نجی ٹی وی کو انٹرویو

بدھ 26 جولائی 2017 23:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جولائی ء)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ نوازشریف14اگست تک وزیراعظم نہیں رہیں گے ،چوہدر ی نثارکے وزیراعظم بننے پرہمیں اعتراض نہیں ،تحریک انصاف بھی یہی چاہتی ہے ن لیگ کاکوئی دشمن نہیں یہ خوداپنے دشمن ہیں ،نوازشریف اپنی ضدپراڑنے سے نقصان اٹھاتے ہیں ،عدالت کوفیصلہ جلدی کرنے کاکہنادرست نہیں ،پانامہ کے فیصلے میںدیرنہیں لگے گی ،آئندہ ہفتے تک آنے کاامکان ہے ۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ پانامہ کیس میں ججزکافیصلہ آچکاہے ،3ججزنے ابھی فیصلہ کرناہے ،اس میں وقت لگ سکتاہے ،تحریک انصاف نے جوبحث کرنی تھی ان کے وکیلوں نے کردی ہے ،اب فیصلے کاانتظارکرناچاہئے ،فیصلے کیلئے جلدی کرنے کاکہنادرست نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پانامہ کیس کافیصلہ آنے میں دیرنہیں لگے گی ،آئندہ ہفتے تک فیصلہ آجائے گای،نوازشریف ضدی ہیں وہ اڑجاتے ہیں اورنقصان اٹھاتے ہیں وہ خوش قسمت ہیں کہ تیسری باروزیراعظم ہیں ،ن لیگ کاکوئی اوردشمن نہیں یہ خوداپنے دشمن ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ نوازشریف14اگست سے پہلے وزیراعظم نہیں رہے گی14اگست کووہ پرچم کشائی نہیں کریں گے ،وزیراعظم کے خلاف فوجداری کارروائی ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان سے رابطہ نہیں تحریک انصاف چاہتی ہے چوہدری نثاروزیراعظم ہوں ،نثارکے وزیراعظم بننے پرہمیں کوئی اعتراض نہیں ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف کے ساتھ وہی لوگ ہیں جومشرف کے ساتھ تھے اورق لیگ میں تھے یہ سارے لوگ بھاگ جائیںگے ،نوازشریف اکیلے رہ جائیں گے ۔وہ مشرف اورق لیگ کے ساتھ کھڑے نہیں رہے تونوازشریف کے ساتھ کیسے کھڑے رہیں گی۔