وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

منگل 25 جولائی 2017 16:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ جولائی ء)وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست دائر کردی گئی ، مقامی شہری سید محمود اختر نقوی نے درخواست دائر کی۔

(جاری ہے)

جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم نواز شریف نے چترال میں اشتعال انگیز تقریر کی، جس میں انہوں نے عدلیہ پر بھی تنقید کی لہذا تقریر کے دوران توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔درخواست گزار کے مطابق کوئی بھی شخص آئین و قانون سے بالاتر نہیں ہے، اس لیے توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اورانہیں آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دینے کا حکم دیا جائے۔