وزارت عظمیٰ کیلئے میرا نام محض قیاس آرائیاں ہیں‘ خواجہ آصف

نواز شریف 2018تک پاکستان کے وزیراعظم رہیں گے، حکومت 5سالہ مدت پوری کرے گی، وزیر دفاع کا بیان

منگل 25 جولائی 2017 16:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ جولائی ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ کیلئے میرا نام محض قیاس آرائیاں ہیں، نواز شریف 2018تک پاکستان کے وزیراعظم رہیں گے، حکومت 5سالہ مدت پوری کرے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہاوس میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف 2018تک پاکستان کے وزیراعظم رہیں گے، حکومت اپنی 5سالہ مدت پوری کرے گی،میرا نام محض قیاس آرائی ہے۔ وزیر دفاع سے سوال کیا گیا کہ اس کا مطلب فیصلہ آپ کے حق میں آ رہا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ صبر کریں، پوری قوم کے سامنے فیصلہ آ جائے گا۔ خواجہ آصف نے وزیر داخلہ کی ناراضی سے متعلق تبصرے سے بھی گریز کیا۔