چنیوٹ:ستارہ نے دنیا کی کم عمر اینٹی منی لانڈرنگ اسپشلسٹ ہونے کا اعزازحاصل کرلیا

ستارہ یہ کورس مکمل کرنیوالی 33ویں پاکستانی ہے،اینٹی منی لانڈرنگ کورس کرنیوالوں میں بینکنگ کا وسیع تجربہ رکھنے والے افراد ہی شامل ہوتے ہیں۔میڈیا رپورٹس

منگل 25 جولائی 2017 20:10

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ جولائی ء): چنیوٹ کی ستارہ بروج اکبر نے دنیا کی کم عمر ترین اینٹی منی لانڈرنگ اسپشلسٹ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا، ستارہ یہ کورس مکمل کرنے والی 33 ویں پاکستانی ہے،جبکہ اینٹی منی لانڈرنگ کورس کرنے والوں میں بینکنگ کا وسیع تجربہ رکھنے والے افراد ہی شامل ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چنیوٹ کی رہائشی 17 سالہ ستارہ بروج اکبر نے اینٹی منی لانڈرنگ اسپشلسٹ ہونے کا اعزازحاصل کرکے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

  ہے۔ ستارہ بروج اکبر نے یہ کورس امریکن آرگنائزیشن ’’اے سی اے ایم ایس’’ حاصل کیا ہے۔ اب تک اس ادارے سے 32 پاکستانی یہ کورس کرچکے ہیں۔ ب تک جن افراد نے اینٹی منی لانڈرنگ کورس کیا ان کا تعلق دنیا میں کسی نہ کسی بینک سے ہے۔ ستارہ بروج اکبر دنیا میں کم عمر ترین او لیول، اے لیول اور آئلسٹ میں 9 بینڈ حاصل کرنے والی طالبہ کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :