پنجاب حکومت کا سانحہ فیروز پور روڈ کے شہداء و زخمیوں کی مالی امداد کا اعلان

شہداء کے ورثاء کو 20 ،20 لاکھ روپے فی کس ، زخمیوں کو 10،10 لاکھ روپے فی کس دئیے جائیں گے

منگل 25 جولائی 2017 21:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ جولائی ء)پنجاب حکومت نے سانحہ فیروز پور روڈ کے شہداء و زخمیوں کی مالی امداد کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق دہشتگردی کا شکار ہونے والے شہداء کے ورثاء کو 20 ،20 لاکھ روپے فی کس جبکہ زخمیوں کو 10،10 لاکھ روپے فی کس دئیے جائیں گے اس سلسلے میں محکمہ خزانہ پنجاب کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں جبکہ دوسری طرف فیروزپور خود کش دھماکے کے زخمیوں کی بڑی تعداد شہر کے مختلف ہسپتالوں زیر علاج ہے جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے گزشتہ روز بم دھماکے کے بعد جنرل ہسپتال میں 45 زخمی لائے گئے جن میں سے 10 زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جبکہ 35 زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے زیر علاج زخمیوں میں 3 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جناح ہسپتال میں 26 زخمی لائے گئے جن میں سے 13 زخمی جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے جبکہ 8 زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیااس وقت 5 زخمی جنا ح ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے اسی طرح اتفاق ہسپتال میں 19 زخمی لائے گئے تھے جن میں 15 کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ایک زخمی جاں بحق ہو گیا اور سروسز ہسپتال میں 3 زخمی لائے گئے تھے جن میںسے 2 جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ابھی بھی زیر علاج ہے۔

متعلقہ عنوان :