وزیراعظم کیخلاف ممکنہ طور پر ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ آئے گا: شیخ رشید

منگل 25 جولائی 2017 22:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ جولائی ء) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف ممکنہ طور پر ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے پاناما کیس کے ممکنہ فیصلے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ممکنہ طور پر وزیراعظم کیخلاف پاناما کیس فیصلے میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا جائے گا۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم کیخلاف ریفرنس دائر ہوا تو پھر وہ مزید مشکل میں پھنس جائیں گے۔ جبکہ اس باعث وزیراعظم کو مزید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :