وزیر داخلہ چوہدری نثار اور سربراہ پاناما جے آئی ٹی واجد ضیاء کے درمیان رابطے کی خبریں

وزارت داخلہ کی جانب سے ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی گئی، میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد قرار

منگل 25 جولائی 2017 20:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ جولائی ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار اور سربراہ پاناما جے آئی ٹی واجد ضیاء کے درمیان رابطے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خبریں سامنے آئی ہیں کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار اور پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

اس حوالے سے اب وزارت داخلہ کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ بیان میں وزارت داخلہ کی جانب سے ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد قرار دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پاناما کیس جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کا تعلق وزارت داخلہ کے ماتحت کام کرنے والے ادارے آیف آئی اے سے ہے۔