تحریک انصاف کے ممبر ضلع کو نسل نے اپنی ہی پا رٹی کے ضلع نا ظم پر کرپشن کے الزامات عائد کردئیے

اتوار 23 جولائی 2017 20:50

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جولائی ء)تحریک انصاف کے ممبر ضلع کو نسل نے اپنی ہی پا رٹی کے ضلع نا ظم پر کرپشن کے الزامات لگا دیئے ہیں۔اتوار کے روز پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے ضلع کونسلر عظمت خا ن تر ین نے الزام عائد کیا کہ ضلع ناظم ہر ی پو ر تحریک انصاف کیلئے بد نامی کا باعث بن چکے ہیں۔

ناظم کی سرپر ستی میں ہری پو رمیںمبینہ کرپشن عروج پر پہنچ چکی ہے ،ہر سکیم میں کرپشن ہو رہی ہے۔وہ ضلع کونسل میں ثبوتوں کے ساتھ کرپشن پر آواز بلند کر چکے ہیںلیکن مڈل مین کارکنوں کی آوازیں عمران خان تک نہیں پہنچنے دے رہے ۔ اگر ضلع ناظم کی کرپشن کا نوٹس لے کراس نا اہل شخص کو فا رغ نہ کیا گیا تو وہ ضلع کونسل سے استعفیٰ دینے پر مجبور ہو ں گے۔

(جاری ہے)

صحا فی قتل کیس میں پولیس کی کار کر دگی سے مطمئن ہیں پولیس نے مشاورت میں شریک لوگوں کو تو پکڑ لیا اصل قاتل کو بھی جلد از جلد گرفتار کیاجائے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ممبر ان ضلع کونسل عبدالر شید تنولی ،ریاض دانش کے علاوہ تحریک انصاف یوتھ کے رہنماء اللہ یار خان بھی موجود تھے۔ عظمت خان ترین نے الزا ما ت عا ئد کر تے ہو ئے کہاکہ ضلع کونسل کا شاید کوئی ایسا منصوبہ یا کام ہو جس میں ضلع ناظم نے کر پشن نہ کی ہو اپنی ذاتی گاڑی کے ٹائر وں کیلئے بھی رقم سرکاری خزانے سے نکالی،جبکہ پانچ کے قریب سرکاری گاڑیاں بھی اپنے تصرف میں رکھیں۔

ممبران ضلع کونسل کے ٹو رمیں بھی ریکارڈ بد عنوانی کی گئی ،ٹس فنڈز کو اپنے چہیتوں میں تقسیم کر کے فر ضی بل بنا ئے گئے ،پبلک ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی میں نے بے انتہاء کرپشن کی نشاندہی کی لیکن کو ئی کا روائی نہیں کر تا ۔ضلع نا ظم کی حرکتوں کے باعث ضلع کونسل اور تحریک انصاف بدنام ہو رہی ہے اس شخص کی حرکتیں انتہائی قابل افسوس ہے جو اس منصب کو زیب نہیں دیتیں۔

انہوں نے کہاکہ ضلع ناظم کرپشن کے ریکارڈ بنانے میں مصروف ہے، غازی میںنجی ٹرسٹ کے نام پر فلاحی کاموں کے بل بھی سرکاری خزانے سے وصول کر کے عوام کے ٹیکسوں سے جمع شدہ خزانہ کو نقصان پہنچا یا جا رہا ہے۔ وہ ایسی کر پشن کی متعدد داستانوں کو ضلع کونسل کے اجلاسوں میں با ر بار اٹھا چکا چکے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ۔انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ان معاملات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع ناظم کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل کی ہے ۔