بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی

1 شہری شہید، 4 زخمی، پاک فوج کی جوابی کاروائی میں 3 بھارتی فوجی جہنم واصل، کئی چوکیاں تباہ کر دی گئیں

جمعہ 21 جولائی 2017 19:09

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء) بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک شہری کو شہید کر دیا گیا ہے۔ پاک فوجکے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فورسز نے نماز جمعہ کی تیاری کرنے والے شہریوں کونشانہ بنایا جس کے باعث ایک شہری شہید جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔ پاک فوج کی جوابی منہ توڑ کاروائی میں 3 بھارتی فوجی بھی جہنم واصل کر دیے گئے۔ جبکہ بھارتی فوج کئی چوکیاں تباہ کر دی گئیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی ہفتے سے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ بھارتی فوج کی شرپسند کاروائیوں کے باعث کئی شہری اور کچھ پاکستانی فوجی بھی شہید ہوئے ہیں۔ جبکہ پاک فوج کی جوابی کاروائیوں میں درجنوں بھارتی فوجی بھی جہنم واصل کیے جا چکے ہیں۔