ظفر حجازی کی تصویر بنانے پر ایف آئی اے اہلکاروں کی خاتون روپورٹر سے بدتمیزی، گرفتار کرلیاگیا

جمعہ 21 جولائی 2017 21:11

اسلام آباد:(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء) پمز اسپتال کے باہر ظفرحجازی کی اسپتال میں تصویر بنانے پروہاں موجود ایف آئی اے اہلکاروں نے نہ صرف صحافی خاتون سے بدتمیزی کی بلکہ خاتون سے اسکا موبائل فون چھین کر اسکو گرفتار بھی کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خاتون رپورٹر نے ظفر حجازی جن کو آج سپریم کورت نے گرفتار کرنے کاحکم دیا تھا تاہم وہ اپنے معائنے کے لیے پمز اسلام آباد گئے تھے تاہم خاتون رپورٹر ظفر حجازی کی تصویر بنارہی تھیں تاہم اس بات پر ظفر حجازی کے بیٹے اور بھانجوں سمیت ایف آئی اے اہلکاروں نے خاتون سے بدسلوکی کی اور موبائل فون بھی چھین لیا۔

خاتون کی گرفتاری کی بعد جہاں میڈیا تنظیموں کی طرف سے اس بات کی مذمت کی جارہی ہے وہی پر سیاسی رہنماؤں کی کہنا ہے کہ حکومت ظفر حجازی کی گرفتاری کی وجہ سے میڈیا ورکرز کیساتھ ایسا کررہی ہے تاہم وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے واقعے کانوٹس لےلیا ہے۔