عمران خان نے تمام رہنماوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

رہنماوں کی جانب سے کارکنوں کو احتجاج کی کال دینے کا مشورہ بھی مسترد کر دیا

جمعہ 21 جولائی 2017 21:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء) عمران خان نے تمام رہنماوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سربراہی میں پارٹی کی اعلی قیادت کا اہم اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عمران خان نے رہنماوں کی جانب سے کارکنوں کو احتجاج کی کال دینے کا مشورہ مسترد کر دیا۔ عمران خان نے موقف اختیار کیا کہ ایسا کرنے سے سپریم کورٹ پر دباو ڈالنے کا تاثر جائے گا۔ تاہم اگست کے ماہ سے ملک بھر میں جلسوں کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں  عمران خان نے تمام رہنماوں کو پاناما کیس کا فیصلہ آنے سے قبل بیرون ملک نہ جانے کی تلقین بھی کی۔

متعلقہ عنوان :