سیکیورٹی فورسز کی آپریشن خیبر فور میں پیش رفت ، راجگال وادی میں اہم چوٹیوں پر چیک پوسٹس قائم کر لیں

بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک سپاہی شہید ہو گیا ،نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کی گئی ، آئی ایس پی آر

جمعہ 21 جولائی 2017 23:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء)سیکیورٹی فورسز نے آپریشن خیبر فور کے دوران پیش رفت جاری رکھتے ہوئے راجگال وادی میں اہم چوٹیوں پر چیک پوسٹس قائم کر لی ہیں جبکہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک سپاہی شہید ہو گیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خیبر فور پر منصوبے کے مطابق پیش رفت جاری ہے ۔ فوجیوں نے خیبر ایجنسی کی راجگال وادی میں اہم چوٹیوں پر چوکیاں قائم کر لی ہیں جبکہ بارودی سرنگوں کو آرمی انجینئرز کی مدد سے مہارت کے ساتھ ناکارہ بنایا جا رہا ہے ۔ ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں سپاہی محمد یاسر شہید ہو گیا جس کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کی گئی۔