بتایا جائے مجھ پر الزام کیا ہے: وزیراعظم کا سوال

آپ پر آرٹیکل 9A-5 کے تحت کرپشن کے الزامات ہیں: سپریم کورٹ

جمعرات 20 جولائی 2017 20:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جولائی ء) سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آپ پر آرٹیکل 9A-5 کے تحت کرپشن کے الزامات ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے مسلسل پوچھے جانے پر کہ انہیں بتایا جائے کہ ان کا قصور کیا ہے، اس پر سپریم کورٹ کی جانب سے جواب دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے پاناما کیس کے خصوصی بینچ نے وزیراعظم کو بتایا ہے کہ ان پر آرٹیکل 9A-5 کے تحت کرپشن کے الزامات ہیں۔ عدالت نے وزیراعظم کو وارننگ دی ہے کہ اگر منی ٹریل ثابت نہ کی گئی تو انہیں نتائج بھگتنا ہوں گے۔