مولانا فضل الرحمان کو متحدہ مجلس عمل کی بحالی کیلئے مذاکراتی کمیٹی کی رپورٹ پیش

،،دینی اتحاد ،،کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا،تشکیل نو کیلئے ابتدائی تفصیلات طے فضل الرحمان کو اتحاد کا قائد منتخب کرنے اورمرکزی سیکرٹری جنرل کا عہدہ جماعت اسلامی کو دیئے جانے کا امکان

جمعرات 20 جولائی 2017 20:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جولائی ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو دینی جماعتوں کے وسیع تر اتحاد متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے لئے مذاکراتی کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی، مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس دو روز تک اسلام آباد میں جاری رہا،،دینی اتحاد ،،کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا،تشکیل نو کیلئے ابتدائی تفصیلات طے کر لی گئیں مولانا فضل الرحمان کو اتحاد کا قائد منتخب کرنے اورمرکزی سیکرٹری جنرل کا عہدہ جماعت اسلامی پاکستان کو دیئے جانے کا امکان ہے ، اتحاد کیلئے حکومتی جماعت نے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، جمعیت علماء اسلام(ف) اور جماعت اسلامی پاکستان کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کا طریقہ کار طے کرلیا گیا، ایم ایم اے کی بحالی کی تفصیلات کی بڑی حکومتی دینی جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) کی مرکزی مجلس عاملہ توثیق کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ اور جمعرات کو کو جماعت اسلامی اوردیگر دینی جماعتوں سے رابطوں کیلئے جمعیت علماء اسلام (ف) کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی صدارت میں مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں چاروں صوبوں سے نمائندے شریک ہوئے۔ بعدازاں مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں مولانا فضل الرحمان کو سے ملاقات کی اور ایم ایم اے کے بحالی کے سفارشات سے انھیں آگاہ کیا مذاکراتی ٹیم نے نے متحدہ مجلس عمل کی بحالی کیلئے دیگر دینی جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کے بارے میںمولانافضل الرحمان سے مشورہ کیا ، اس حوالے سے کمیٹی کے ارکان کو مختلف ذمہ داریاں سپرد کر دی گئی ہیں، مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کو پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ہدایت کی ہے کہ ینی جماعتوں کے اتحاد کیلئے تمام ممکنہ کوششوں کو بروئے کار لایا جائے معاملات کو آگے بڑھایا جائے اور رابطوں کے ذریعے سے اتحاد قائم کرنے میں پیش رفت کو ممکن بنایا جائے اور اس حوالے سے جے یو آئی (ف) کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرے گی ، اب ابتدائی تفصیلات طے ہونے پر جلد جماعت اسلامی اور جے یو آئی (ف) میں باقاعدہ مذاکرات شروع ہو جائیں گے ملاقات میں حکومت اور اتحادی جماعتوں کے تعلقات کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم نوازشریف سے اپنی حالیہ ملاقات کے بارے پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا۔