سی ڈی اے نے مسلم لیگی رہنما دانیال عزیز کا گھر کمرشل استعمال پر سیل کر دیا

جمعرات 20 جولائی 2017 21:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جولائی ء) کپیٹل ڈوپلمنٹ اتھارٹی (سی ڈی ای) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا گھر کمرشل استعمال پر سیل کر دیا، جمعرات کے روز سی ڈی اے نے دانیال عزیز کے گھر کو تالا لگایا، اس حوالے سے رہنما (ن) لیگ دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ گھر کو سیل کرنے کی سی ڈی اے کی کارروائی ناجائز ہے، سی ڈی اے نے جو گھر بند کیا ہے وہ میں نے ایک این جی او کو فروخت کیا ہے، اس گھر میں این جی او کے ملازمین رہتے ہیں، میئر اسلام آباد کو اس بات کا عمل نہیں ہے، واضح رہے کہ سی ڈی اے نے کمرشل استعمال پر دو گھر سیل کیے ہیں جن میں سے ایک گھر مسلم لیگ کے رہنما دانیال عزیز کا ہے۔ ( وقار)

متعلقہ عنوان :