صدر مملکت ممنون حسین نے لاہور سے راولپنڈی بذریعہ ٹرین سفرکیا

انہوں نے خصوصی سبک خرام ایکسپریس کے سیلون نمبر74,75 میں سفر کیا

جمعرات 20 جولائی 2017 23:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جولائی ء) صدر مملکت ممنون حسین نے جمعرات کے روز لاہور سے راولپنڈی بذریعہ ٹرین سفرکیا ۔انہوں نے خصوصی سبک خرام ایکسپریس کے وی وی آئی پی سیلون نمبر74,75 میں سفر کیا ۔ پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے جاوید انورنے، صدر مملکت کو لاہور ریلوے سٹیشن سے شام 4:30بجے رخصت کیا اور راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر وزارت ریلوے کی چیئرپرسن پروین آغا اور ڈائریکٹر جنرل آپریشنز دستگیر بلوچ نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس سفر کا مقصد پاکستان ریلوے ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ پاکستان ریلوے کا 20بلین روپے زائد ریوینو کا تجربہ ہے اور گزشتہ چار سالوں کے دوران عوام کی خدمات میں بہتری کے ساتھ اس کے خسارے میں 10بلین کی کمی آئی ہے ۔ سبک خرام ایکسپریس روزانہ کی بنیاد پر لاہور اور راولپنڈی کے درمیان خدمات فراہم کرنے والی ٹرین ہے۔ سبک خرام کا مطلب ہے’’ سبک رفتار‘‘ ہے اس میں اکانومی ، لوئراے سی اور اے سی پارلر کی سہولیات موجود ہیں اور یہ 4 گھنٹے 35 منٹ میں لاہور سے روالپنڈی کے درمیان 290 کلومیٹر زکا فاصلہ طے کرتی ہے۔