چوہدری نثار کی وزیر اعظم سے صلح کے لیے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف پھر سرگرم

چوہدری نثار نے صلح کے لیے خواجہ آصف، احسن اقبال،سعد رفیق کو وزیراعظم سے دور رکھنے کی شرط رکھ دی ہے،ذرائع زرایع نے بتایا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار اپنے قدم بڑھائیں اور چوہدری صاحب کی عیادت کو جائیں، شہباز شریف کا اپنے بڑے بھائی نواز شریف کو مشورہ ، نواز شریف تجویز سے متفق ہوگئے ہیں ، جلد چوہدری نثار کی عیادت کیلئے جانے کا امکان

جمعرات 20 جولائی 2017 22:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جولائی ء) وفاقی وزیر برائے داخلہ چوہدری نثار علی خان کی وزیر اعظم نواز شریف سے صلح کے لیے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف پھر سرگرم ہوگئے ہیں جبکہ چوہدری نثار نے صلح کے لیے خواجہ آصف، احسن اقبال،سعد رفیق کو وزیراعظم سے دور رکھنے کی شرط رکھ دی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار اپنی ہی حکومت سے ایک بار پھر ناراض ہیں۔

ماضی میں بھی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہی انہیں نماتے آئے ہیں اور اس مرتبہ بھی متحرک ہوگئے ہیں۔ نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ کشیدگی کی فضا کو زائل کرنے کے لئے چوہدری نثار کی عیادت کرنے کے لئے ضرور جائیں۔چوہدری نثار اپنے غصہ اور دو ٹوک موقف کے باعث ہمیشہ ہی سیاسی مخالفین کے لئے خطرہ کی گھنٹی بنے رہتے ہیں اور جب کوئی انکی بات نہ سنے یا نہ مانے تو ناراض بھی بہت جلدی ہوجاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اکتوبر دو ہزار چودہ میں جب اعتزاز احسن پر لگائے جانے والے الزامات پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن نے حکومت اور وزیر داخلہ کو آڑھے ہاتھوں لیا تھا تو چوہدری نثار اس کا جواب دینا چاہتے تھے، موقع کی نزاکت کے باعث وزیراعظم اور ساتھی وزرا نے انہیں جواب دینے سے روکا تو ایسے ناراض ہوئے اور خود کو ہر معاملہ سے الگ کرلیا۔وزیراعظم سمیت پوری پارٹی نے زور لگا لیا مگر چوہدری نثار کو نہ منا سکے۔

۔ آخر کار انکے قریبی دوست گردانے جانے والے شہباز شریف متحرک ہوئے اور منا کر ہی دم لیا۔ چوہدرہ نثار پاناما کیس منظر عام آنے کے بعد وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے حق میں نہ تھے خطاب پر نالاں ہوگئے تھے۔ اور شہاز شریف ہی مناکر لائے تھے۔۔چوہدری نثار ایک بار پھر سے نارض ہوگئے ہیں اور کمر کی تکلیف کے باعث تمام سیاسی سرگرمیوں سے ا لگ ہوگئے ہیں۔

ماضی کی طرح ایک بار پھر حکومت کو نازک ترین صورتحال کا سامنا ہے ایسے میں چوہدری نثار کو منانے کا ذمہ شہباز شریف نے ہی اٹھایا ہے۔ زرائع کے مطابق شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ قدم بڑھائیں اور چوہدری صاحب کی عیادت کو جائیں۔۔ نواز شریف اس تجویز سے متفق ہوگئے ہیں اور امکان ہے وہ جلد ہی چوہدری نثار کی عیادت کو جائیں گے مگر شہباز شریف کے ہمراہ تاکہ تمام اختلافات ختم کرکے ہی واپس لوٹیں۔۔