امریکا کی متضاد پالیسیاں عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، ایران

اتوار 16 جولائی 2017 10:10

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جولائی ء) ایران نے امریکی صدر کے گزشتہ ہفتے کے اٴْس بیان کو مسترد کر دیا ہے جس میں اٴْنہوں نے ایران کو سرکش ریاست قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی من چاہی اور متضاد پالیسیاں حقیقت میں عالمی سکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کوٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران، شمالی کوریا اور شام جیسی سر کش ریاستیں اور ان کی مالی معاونت کرنے والے ملک سلامتی کے نئے خطرات کو جنم دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :