کیلیفورنیا میں ایک شخص کو 18بلیاں مارنے کے جرم میں 16 سال قید کی سزا

اتوار 16 جولائی 2017 10:10

کیلیفورنیا۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جولائی ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ہوزے میں عدالت نے ایک شخص کو 18 بلیاں مارنے کے جرم میں 16 سال قید کی سزا سنادی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق26 سالہ رابرٹ فارمر نے ان بلیوں کے چوری کرنے اور ان پر تشدد کرنے کا اعتراف کیا ہے۔سانتا کلارا سپیریئر کوٹ میں جج نے ماری جانے والی ہر بلی کا نام سزا پڑھ کر سنایا۔

(جاری ہے)

رابرٹ فارمر نے جانوروں پر ظلم کے 21 جرائم کا اعتراف کیا ہے جن میں 18 بلیوں کو جان سے مار ڈالنا اور تین کو زخمی کرنا شامل تھا۔اس کے علاوہ رابرٹ فارمر کی قید کی سزا ختم ہونے کے بعد کوئی پالتو جانور رکھنے یا دیکھ بھال کرنے پر بھی 10 سال تک پابندی عائد کی گئی ہے اور انھیں کیمبرین پارک کے علاقے سے دور رہنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک بلی کے ساتھ جنسی زیادتی کے شواہد بھی ملے ہیں۔رابرٹ فارمر نے یہ جرم سان ہوزے میں 2015ء میں کیا تھا۔