بشارات راجہ سے شادی کے بعد زندگی اجیرن ہو گی، جان کو خطرہ ہے‘ سیمل راجہ
تازہ ترین : 1

بشارات راجہ سے شادی کے بعد زندگی اجیرن ہو گی، جان کو خطرہ ہے‘ سیمل راجہ

چیف جسٹس ،وزیر اعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب صورتحال کا نو ٹس لیتے ہوئے تحفظ فراہم کریں‘پریس کانفر نس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جولائی ء)سا بق رکن صو با ئی اسمبلی سیمل راجہ نے کہا ہے کہ بشارت راجہ سے شادی کے بعد زندگی اجیرن ہو گئی ہے ، چیف جسٹس ،وزیرا عظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ مجھے تحفظ فراہم کریں ۔ لاہور پریس کلب میں پر یس کانفر نس کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے مجھے مختلف طر یقوں سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جار ہی ہیں ،مختلف لوگوں کے ذریعے مجھے پیسوں کی بھی پیشکش کی جا رہی ہے تاکہ میں بشارت راجہ سے طلاق لے لوں لیکن میں ہر گزایسا نہیں کروں گی۔

میںدھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں، برے سے برے حالات میں بھی بشارت راجہ سے طلاق نہیں لوں گی ۔ انہوں نے بتا یا کہ وہ اپنے شو ہر کیساتھ خو ش و خرم زندگی گزار ہی تھیں لیکن پری گل آغا،بہروز کمال اور ناصر راجہ نے جائیداد کے حصول کیلئے ان کے اور انکے شوہر بشارات راجہ کی ناک میں دم کر رکھا ہے۔ سیمل راجہ نے کہا مجھے ،میرے بچوں یافیملی کے کسی شخص کو نقصان ہوا تو ذمہ دار پری گل آغا، بہروزکمال اور ناصر راجہ ہوں گے۔

سابق ایم اپی اے نے کہا ہے کہ پری گل آغا کی بشارت راجہ سے شادی کب ہوئی پری گل میری شادی کی فکر چھوڑ کر اپنی شادی سے متعلق بتا ئیں، پری گل شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر برسا ئیں گی تو اس کے جھوٹ کی دیواریں چکنا چور ہو جا ئے گی۔سیمل راجہ نے نے مزید کہاایک طلاق یافتہ عورت نے لڑکے کو آگے لگا کر میرے خاوند کو بلیک میل کر رکھا ہے ان کو قید کر رکھا ہے اور میں اپنے شوہر کو ان لٹیروں کے چنگل سے نکال کر رہوں گی اس کے لئے مجھے جس دروازے کو بھی کھٹکھٹانا پڑا میں ہر حد تک جائوں گی چاہے مجھے عدالت ہی کیوں نہ جانا پڑے۔

انہوں نے کہا میری اور میر ے شوہر بشارات راجہ اور میرے فیملی کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔چیف جسٹس آ ف پا کستان، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب صورتحال کا نو ٹس لیتے ہوئے تحفظ فراہم کریں۔
وقت اشاعت : 16/07/2017 - 18:40:26

اپنی رائے کا اظہار کریں