پشاور میں بارش ہوتی ہے تو گاڑیاں پانی میں ڈوبتی ہیں،امیر مقام

ملک میں ترقی کا نام نوز شریف ہے،بیرونی ممالک کے ایجنٹ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں ْحکومت چلانے اور بیٹ چلانے میں بہت فرق ہے۔کے پی میں دوبارہ عمران خان کی باری نہیں آئے گی پشاور میں ن لیگ کے جلسے میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کی قرار داد منظور

اتوار 16 جولائی 2017 20:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جولائی ء)وزیراعظم کے مشیر اورمسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ پشاور میں بارش ہوتی ہے تو گاڑیاں پانی میں ڈوبتی ہیں،عمران خان پشاور میں کشتیاں بنائو پھر میٹرو بنانا۔ملک میں ترقی کا نام نوز شریف ہے،بیرونی ممالک کے ایجنٹ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔پشاور میں ن لیگ کے جلسے میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کی قرار داد منظور کی۔

ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چلانے اور بیٹ چلانے میں بہت فرق ہے۔کے پی میں دوبارہ عمران خان کی باری نہیں آئے گی۔پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر اور ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام نے تحریک انصاف پر تنقید کے خوب نشتر برسائے انکا کہنا تھا عمران خان پاکستان کے خلاف دوغلی پالیسی چلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں دوائیاں نہیں ہے۔۔ مشینیں خراب ہیں۔ تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے کرنے والی حکومت کا پول کھول دیا۔ تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے والی حکومت میں آج تیس سکول بند ہوگئے جس سے عمران خان کی تبدیلی سامنے آگئی ہے۔ امیر مقام کاکہنا تھا کہ نواز شریف کامقابلہ کس کے ساتھ ہے سب کو معلوم ہے، مخالفین کو پاکستان کی ترقی برداشت نہیں ہو رہی، بیرونی ممالک کے ایجنٹ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، ملک میں ترقی کا نام نوز شریف ہے، نواز سریف مائنس فارمولا لانے والے خود مائنس ون ہو جائیں گے،امیر مقام کاکہنا تھا کہ پشاور میں بارش ہوتی ہے تو گاڑیاں پانی میں ڈوبتی ہیں،عمران خان پشاور میں کشتیاں بنائو پھر میٹرو بنانا، قرضہ نہ لینے اور میٹرو پر تنقید کرنے والے اب وہی کام کر رہے ہیں، پرویز خٹک سی پیک کے نام پر چائنہ سے گدھوں کا معاہدہ کر کے آئے، تعلیمی ایمرجنسی والے سرکاری سکولوں کو ایک پوزیشن بھی نہیں دلا سکے، صوبے میں سکول کھولنے کے بجائے بند کئے جا رہے ہیں،صوبے کے ہسپتالوں میں دوائیاں نہیں ہے،مشینیں خراب ہیں،انکاکہنا تھا کہ پرویز خٹک کے بیٹے نے اپنے حجرے میں بیٹھ کر پولیس بھرتی کئے،خیبر پختونخوا میں دوبارہ عمران خان کی باری نہیں آئے گی، عمران خان اسلام آباد میں بیٹھ کر شیخ چلی کی طرح خواب دیکھتے رہیں،عمران خان پاکستان کے خلاف دوغلی پالیسی چلا رہے ہیں۔

۔امیرمقام کاکہنا تھا کہ عمران خان حکومت چلانے اور بیٹ چلانے میں بہت فرق ہے، بیٹ جوش سے اور حکومت ہوش سے چلائے جاتے ہیں ۔