آزاد کشمیر کی وادی نیلم پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کے 4 جوان شہید

اتوار 16 جولائی 2017 18:27

وادی نیلم (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جولائی ء) آزاد کشمیر کی وادی نیلم پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر شرانگیزی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نا صرف شہری آبادی کو نشانہ بنایا بلکہ پاک فوج کی ایک گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

آزاد کشمیر کی وادی نیلم  کے علاقے اٹھمقام پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے باعث پاک فوج کی گاڑی دریا میں جا گری۔ گاڑی دریا میں گرنے کے باعث پاک فوج کے 4 جوان شہید اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔ دریا سے ایک جوان کا جسد خاکی نکال لیا گیا ہے جبکہ باقی 3 جوانوں کے جسد خاکی کو تلاش کیا جا رہا ہے۔