اسلام آباد ، جعلی لیٹر ہیڈز استعمال کرنے کے پر ہواوے کمپنی کیخلاف سی آئی اے پولیس نے تفتیش شروع کردی

اتوار 16 جولائی 2017 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جولائی ء) ہواوے کمپنی کے خلاف ملکی قانون کی خلاف ورزی کرنے پر اسلام آباد سی آئی اے پولیس نے تفتیش شروع کردی یہ تفتیش ایک مقامی تھانہ میں دی جانے والی ایک درخواست کی روشنی میں کی جارہی ہے ہواوے کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے اپنے کاروباری مفادات کے لیے ایک چائنا کمپنی چائنا مشینری انجینئر ننگ کارپوریشن کے جعلی لیٹر ہیڈز استعمال کیے ہیں اور تھانے میں دی جانے والی درخواست کے مطابق دیگر دستاویزات میں بھی غیر قانونی طور پر رد و بدل کیا ہے اس حوالے سے ذرائع بتاتے ہیں کہ اس کمپنی کے عہدیدار بلال مسعود، جان اور اس کپمنی کے سی ای او چن لی چن کے خلاف شکائت پر پیش رفت ہوئی ہے اسلام آباد سی آئی اے پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔