ندیم افضل چن کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تمام افواہیں دم توڑگئیں

یرون ملک سے واپسی پرچیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات ،قمرزمان کائرہ کے ہمراہ زرداری ہاؤس اسلام آبادمیں پریس کانفرنس بھی کی

اتوار 16 جولائی 2017 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جولائی ء)پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تمام افواہیں دم توڑگئیں ،انہوںنے بیرون ملک سے واپسی پرچیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات کی اورگزشتہ روزقمرزمان کائرہ کے ہمراہ زرداری ہاؤس اسلام آبادمیں پریس کانفرنس بھی کی ۔

تفصیلات کے مطابق ندیم افضل چن پیپلزپارٹی پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ہیں اورکچھ عرصہ سے میڈیامیں افواہیں گردش کررہی تھیں کہ ندیم افضل چن پیپلزپارٹی کوچھوڑکرپی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکررہے ہیں لیکن انہوںنے ملک واپسی پرسب سے پہلے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات کی ۔ملاقات میں وسطی پنجاب کے صدرقمرزمان کائرہ اورسیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ نوازکھوکھربھی شامل تھے ،ملاقات میں پنجاب میں سیاسی صورتحال پرتفصیلی گفتگوہوئیں اورگونوازگوتحریک کے حوالے سے گزشتہ روزملتان اوربہاولپورمیں پیپلزپارٹی کے جیالوں نے نوازشریف سے استعفیٰ کامطالبہ کیااوریہ سلسلہ آگے بھی چلتارہے گا۔

(جاری ہے)

ندیم افضل چن پیپلزپارٹی کے سینئررہنماہیں اورانہوںنے بلاول بھٹوسے ملاقات اورقمرزمان کائرہ کے ساتھ پریس کانفرنس میں شرکت کریہ ثابت کردیاہے کہ وہ پیپلزپارٹی سے محبت کرتے ہیں اورپیپلزپارٹی میں ہی رہیں گے اوران کے حوالے سے پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد تھیں۔