سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی جانبدارانہ رپورٹ کے خلاف شواہد(آج)جمع کروائیں گے ،ْرانا ثناء اللہ

عمرخان پہلے بھی 126دنوں کے دھرنے میں بھی وزیراعظم بن کر سوتے رہے ،ْ آئندہ بھی وزیراعظم بننے کا خواب دیکھتے رہیں گے ،ْانٹرویو

اتوار 16 جولائی 2017 21:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جولائی ء)پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ وہ جے آئی ٹی کی جانبدارانہ رپورٹ کے خلاف شواہد (آج) پیر کو سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ جے آئی ٹی من گھڑت رپورٹ بنانے کیلئے مبالغہ آرائی کی حد تک گئی اور ہم ان کی جانبدارانہ رپورٹ کے خلاف شواہد (آج)پیر کوسپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔انہوںنے کہاکہ جنہوں نے ملک کی خدمت کی وہ قائم رہیں گے ،ْعمران خان پر تنقیدکرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ عمران خان پہلے بھی 126دنوں کے دھرنے میں بھی وزیراعظم بن کر سوتے رہے ہیں اور آئندہ بھی وزیراعظم بننے کا خواب دیکھتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :