پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے ،ْچین

عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سرانا چاہیے ،ْ وزارت خارجہ

بدھ 28 جون 2017 20:31

ْ بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء)چین کی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کھڑا ہے، عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سرانا چاہیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کو کچھ ممالک سے منسلک کرنے کی مخالفت کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی تعاون بڑھانا چاہیے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے اور ہم یہ بھی واضح کرچکے ہیں کہ ہم دہشت گردی کو مخصوص ممالک سے جوڑنے کی بھی مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ کہنا چاہتے ہیں پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت امریکا تعلقات کے حوالے سے لو کانگ نے کہا کہ چین ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ کو سراہتا ہے اور سمجھتا ہے کہ ایسے تعلقات خطے کے امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتے ہیں۔واضح رہے کہ نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں پاکستان سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔

متعلقہ عنوان :