پاناما کا معاملہ عدالت کی بجائے پارلیمنٹ میں طے کیا جائے،پاناما جیسے ہر معاملے کیلئے جے آئی ٹی تو نہیں بنے گی، جنوبی پنجاب میں ایک نامکمل فنکشنل برن یونٹ کا ہونا حکومت پرسوالیہ نشان ہے

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ملتان میں میڈیا سے گفتگو

بدھ 28 جون 2017 21:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاناما کا معاملہ عدالت کی بجائے پارلیمنٹ میں معاملات طے کئے جائیں۔ ہر پانامہ کے لئے جے آئی ٹی تو نہیں بنے گی ،کرپشن کے معاملات پر پوری دنیا میں تحقیقات ادارے کرتے ہیں۔ جنو بی پنجاب کا ایک برن سنٹر کا ہونا اور وہ بھی نامکمل فنکشنل،، حکومت پر سوالیہ نشان ہے۔

غربت اور کم پڑھے لکھے ماحول کی وجہ سے حادثہ رونما ہو ا ہے۔

(جاری ہے)

سانحات کی وجہ سے عید سادگی سے منائی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الفطر کے پہلے روز نماز عید سے قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ کرپشن کے معاملات پر پوری دنیا میں تحقیقات ادارے کرتے ہیں۔ پاناما بارے تحقیقات پر خود کہتے تھے کہ صیح ہے لیکن اب وہ بھی اس کے بارے میں باتیں کر رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میاں صاحب خود جے آئی ٹی بنوانا چاہتے تھے اب جے آئی ٹی کے بارے میں باتیں کر رہے ہیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا جے آئی ٹی کے فیصلے کے باوجود الیکشن وقت پر ہونے چاہیں۔