چیف جسٹس لاہو رہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج صاحبان اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سہیل ناصر کے ہمراہ عیدالفطر اسیران سنٹرل جیل اڈیالہ کے ساتھ گزاری
قیدیوں کیلئے سب سے بڑا تحفہ یہی ہے کہ ان کے مقدمات کا جلداز جلد تصفیہ ہو ‘تاکہ وہ جیل سے رہائی پاکر اپنے اہل خانہ کے ساتھ زندگی گزار سکیں‘چیف جسٹس لاہو رہائی کورٹ
بدھ 28 جون 2017 21:31
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ فوری انصاف کی فراہمی کے لئے اصلاحات پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے اور یہ اسی صورت ممکن ہے جب مقدمات کی پیروی بلا تاخیر ہو۔ انہوں نے کہاکہ نفرت جرم سے ہونی چاہیے انسان سے نہیں ․اسی وجہ سے جسٹس صاحبان باقاعدگی کے ساتھ جیلوںکے دورے کرتے ہیںتاکہ قیدیوں کے حالات سے باخبر رہیں اور قانون کے مطابق ان کے لئے حصول انصاف سہل بنایا جاسکے۔
چیف جسٹس لاہو رہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے سینٹرل جیل اڈیالہ میں قید 124 خواتین قیدیوں اور ان کے ہمراہ 21 معصوم بچوں میں عید گفٹ تقسیم کیے اور بچوں کی ایک رنگا رنگ تقریب میں شرکت کی جس کا اہتمام محکمہ سماجی بہبود پنجاب راولپنڈی کے تعاون سے کیا گیا اس موقع پر بچوں نے خوبصورت ٹیبلو پیش کئے ۔ جسٹس سید منصور علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے خواتین قیدیوں کے مقدمات ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے جانے کی ہدایات جاری کیںانہوں نے کہاکہ دوسرے اضلاع اور صوبوں سے تعلق رکھنے والے مقدمات متعلقہ علاقوں میں بھیجوائے جائیں تاکہ سائلان کو انصاف کے حصول میں مدد مل سکے۔ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہاکہ آئی ٹی مدد سے ایسے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جن سے عدل و انصاف کی فراہمی ممکن بنانے کے لئے ہر ممکن معاونت حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ عدالتی اصلاحات کے نتیجے میں ایک سال کے دوران پنجاب بھر میں 1 لاکھ 35 ہزار مقدامات کے فیصلے کیے گئے جو ایک ریکارڈ ہے ․چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کا یہ کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات اور تعاون سے پنجاب کے 36 اضلاع میں مصالحتی مراکز قائم کئے گئے ہیں․ جہاں صرف ایک ماہ کے دوران 1018 مقدمات کا مصالحتی عمل سے تصفیہ کرایاگیاہے جن میں قتل کے مقدمات بھی شامل ہیں انہوں نے کہاکہ اگر باہمی مصالحت کے نتیجے میں ان مقدمات کا فیصلہ فوری ہو سکے جن کی سماعت اگلے کئی برسوں تک عدالتوں میں ہونی ہے تو یہ دونوں فریقین کے ساتھ ساتھ عدالتی انتظامیہ کے لئے بھی حوصلہ افزاء ہے اس سے عدالتوںمیں مقدمات کی تعداد کم ہو گی اورحصول انصاف کے لئے سالوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ کیس مینجمنٹ کے طریقہ کار سے مقدمات کے فیصلے جلد ہو رہے ہیںپنجاب کی عدالتوں میں 2014 تک کے قتل کے تمام مقدمات نمٹا دیئے گئے ہیں․چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے جیل میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معاشرے میں جیل کا کردار ایک بہترین تعلیمی و تربیتی ادارے کے طور پر ہونا چاہیی․تاکہ یہاں آنے والوں کی اصلاح ہو سکے اور انہیں علوم و فنون سکھا کر معاشرے میں باعزت طور پر بحال اور خود کفیل بنایا جاسکے تاکہ وہ پرامن زندگی گزارکر اپنے بال بچوں اور بہن بھائیوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزارسکیں اور دوبارہ جرم کی دنیا میں قدم نہ رکھیں بلکہ اپنے اچھے چال چلنے اور رویئے سے دوسروں کے لئے مثال بنیں۔ انہوں نے کہاکہ جیلو ںمیں سہولیات کی فراہمی سے قیدیوں کی اصلاح ہورہی ہے ․اور وہ رہائی کے بعد معاشرے میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں․چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے خطاب کے دوران کہا کہ پنجاب کے 7 اضلاع میں ماڈل کریمینل کورٹس قائم کر دی گئی ہیں ․ جن میں پانچ ماہ کے دوران 3200 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے ہیں یہ ماڈل کورٹس پنجاب کے تمام اضلاع میں قائم کی جائیں گی انہوں نے کہاکہ مجموعی پر ․ایک سال کے دوران پنجاب کے 36 اضلاع میں 12 لاکھ کیسز کے فیصلے سنائے گئے ہیں جس سے جیلوں میں قیدیوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹس سید منصور علی شاہ نے اسیران سنٹرل جیل اڈیالہ کی خصوصی تقریب میں قیدیوں میں عید گفٹ تقسیم کیے اور انہیں عید کی مبارک باد دی۔ انہوں نے اس موقع پر جیل کے ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ․ قیدی مریضوں میں تحائف اور پھل تقسیم کیی․دورے کے دوران متعدد قیدیوں نے اپنے مسائل بیان کیے ․ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سہیل ناصر نے صوبائی اور ضلعی سطح پر جوڈیشل سسٹم میں بہتری کے شاندار نتائج ظاہر ہو رہے ہیں اور اس سے مقدمات کے فیصلے جلد ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ اڈیالہ جیل راولپنڈی سے وڈیو لنک کے ذریعے ایک ماہ میں 3400 انڈر ڈائل کیسز میں قیدیوں کی عدالتوں میں حاضری ہوئی ہے اور پہلی بار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈ ی کی طرف سے اس آن لائن پیشی کے نظام سے جیل انتظامیہ اور متعدد دیگر اداروں کو سہولت میسر آئی ہے اور لاکھوں روپے کے ریوینوکی بچت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قیدیوں کے جیل کے اندر سے طبی تشخیص و علاج کی سہولیات کے لئے ای میڈیسن کا بھی اجراء کیا جا ئے گا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات شاہد سیلم بیگ نے بھی خطاب کیا اور جرمانے کی رقوم کی ادائیگی سے قیدیوں کی رہائی اور دیگر اصلاحی اقدامات سے آگاہ کیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے اڈیالہ جیل کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بھی بات چیت کی اور ان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا کے تعاون سے ان اصلاحی اقدامات کی عوامی آگاہی میں مدد مل رہی ہے جن سے فائدہ اٹھا کر مقدمات کے جلد فیصلے ممکن ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر وکلاء کے تعاون کا بھی شکریہ ادا اور کہاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے باہمی اشتراک اور تعاون سے ہی فوری انصاف کی فراہمی میں مدد مل سکتی ہے اور لاہور ہائیکورٹ اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ سینئر سپرنٹینڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ سعید اللہ گوندل نے کہاکہ مقدمات کے جلد فیصلوں کی نتیجے میں اڈیالہ جیل میں قیدیوںکی تعداد 4800 سے کم ہو کر 4400 سرہ گئی ہے اور چار سو قیدیوں کو رہائی ملی ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 29 جون 2017 کی مزید خبریں
-
امریکہ دہشت گردی کی غلط توجیہہ کر رہا ہی ،بہرام قاسمی
-
یمن میں کئی سعودی ایجنٹ ہلاک کر دیئے گئے، یمنی خبر رساں ادارہ
-
موصل کے شہریوں کی داعش سے آزادی کے بعد پہلی عید،ہرطرف جشن کا سماں
-
بھارت میں مسلمانوں نے کالی پٹیاں باندھ کر عید کی نماز ادا کی
-
چینی فوج نے بھارت کی سرحدی حدود میں گھس کر بھارتی فوج کی چیک پوسٹ تباہ کر دی
-
سفری پابندی،امریکی سپریم کورٹ نے حکم نامہ جزوی طور پر بحال کردیا
-
دہشت گردی کی فہرست پر قطر سے مذاکرات نہیں ہوں گے،سعودی عرب
-
دنیا بھر میں فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد 2 ارب ہو گئی
-
بھارت امریکہ کا سچا دوست دونو ں میں سکیورٹی تعاون بہت اہم ہی:امر یکی صدر
-
برازیل کے صدر نے کرپشن الزامات مسترد کردیئے
-
بھارتی فورسز ہما رے علا قے سے فوری طور پرنکل جائیں: بیجنگ کی وارننگ
-
جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ہم جنس پرستوں کی شادی کی حوالے سے اپنے موقف میں نرمی اختیار کر لی
-
بھارت میں خواتین سے زیادہ گائے کی اہمیت، انڈین فوٹو گرافر کا انوکھا احتجاج
-
عرب و خلیجی ممالک نے قطر پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور شروع کردیا
-
ملک دشمن عناصر فرقہ وارانہ ،لسانی بنیاد پر پراپیگنڈ ے کے ذریعے تقسیم کر نے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ،قوم کو افسوس ناک رجحان کا نوٹس لینا ہوگا ،آرمی چیف ،ہر شہید اور زخمی بغیر کسی فرقے اور زبان سے ... مزید
-
پامانا لیکس کی مشترکہ تحقیقات ٹیم کا جوڈیشل اکیڈمی میں اجلاس،ایف بی آر لاہور کی جانب سے شریف خاندان کی جائیداد اور ٹیکس وصولی کی تفصیلات جے آئی تی کو فراہم کی گئیں،حبیب بنک نے بھی حدیبیہ پیپرز ... مزید
-
آئل ٹینکر حادثہ صبح چھ بجکر 20 منٹ پر بہاولپور سے 45 کلومیٹر دور تحصیل احمد پور شرقیہ میں ہائی وے پر پیش آیا،وزیراعظم کو بریفنگ ،آئل ٹینکر میں 25000لیٹر تیل تھا ،مقامی لوگوں نے تیل اٹھا نا شروع کر ... مزید
-
اگر کرپٹ وزیراعظم عہدے پر برقرارنرہا تو ملکی سلامتی خطرے میں پڑجائے گی ،مریم نواز سمیت شریف خاندان کو جے آئی ٹی میں گھسیٹنے کے قصور وار خود نواز شریف ہیں ، فوج سے سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد میں ... مزید
-
ایم پی اے مجید اچکزئی اور ٹریفک سارجنٹ کے اہلخانہ کے درمیان صلح نامے کا پول کھل گیا
-
بلاول بھٹو زرداری نے نوڈیرو ہاؤس میں پارٹی کارکنان اور لیڈیز ونگ کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں
-
سابق صدر آصف علی زرداری نواب شاہ سے نوڈیرو ہاؤس پہنچ گئے، بلاول بھٹو سے ملاقات
-
چیف جسٹس لاہو رہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج صاحبان اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سہیل ناصر کے ہمراہ عیدالفطر اسیران سنٹرل جیل اڈیالہ کے ساتھ گزاری
-
کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے میں دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
بلوچستان کے بالائی علاقوں میں طوفانی ہواؤں اور گرج وچمک کے ساتھ شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی ، کراچی خضدار روڈ ونگو کے مقام پر زیر آب آنے سے سینکڑوں مسافر پھنس گئے، ڈیرہ بگٹی میں ... مزید
-
نیب نے ملک سے بدعنوانی کی روک تھام اورمیرٹ پر عملدرآمد کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں، قمر زمان چودھری
-
وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے ،عدم استحکام پھیلانے کی کوششوں کا نوٹس لے لیا
-
امریکی انتظامیہ کا ہندوستان کی زبان بولنا قابل تشویش ہے، چودھری نثار
-
ہم نے نئے پاکستان کی بنیاد خیبرپختونخوا میں رکھ دی ہے ، اے جی این قاضی فارمولا دوبارہ زندہ کر دیا ہے ، خیبرپختونخوا اور چین اقتصادی پلان سمیت صوبے میں ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاری کے نتیجے میں صنعتی ... مزید
-
پاناما کا معاملہ عدالت کی بجائے پارلیمنٹ میں طے کیا جائے،پاناما جیسے ہر معاملے کیلئے جے آئی ٹی تو نہیں بنے گی، جنوبی پنجاب میں ایک نامکمل فنکشنل برن یونٹ کا ہونا حکومت پرسوالیہ نشان ہے
-
پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے ،ْچین
-
سیلفیاںبناتے ہوئے دریائے سند ھ میں اٹک خورد کے مقام پر ایک ہی خاندان کے چار نوجوان ڈوب کر جاں بحق
-
نوشہرہ،موٹرسائیکل سواروں کا موٹروے پولیس کے اہلکاروں پر تشدد
-
چین اور بھارت کے مابین سرحد پر کشیدگی میں اضافہ، دی روئٹرز
-
دشمنوں کو کسی صورت میں اسے خراب نہیں کرنے دیں گے،افواج پاکستان نے قوم کے ساتھ ملکر بڑی قربانیاں دے کر امن قائم کیا ہے
-
پاکستان کا امریکہ اور بھارت مشترکہ اعلامیے کا نوٹس ، شدید تشویش کا اظہار،خطے میں کشیدگی کا باعث قرار دیدیا
-
ملک میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف
-
لوگوں نے حادثات سے سبق نہ سیکھا، حویلی لکھا میں موٹروے پر حادثہ،آئل ٹینکر سے پٹرول لیکج ،بڑی تعداد میں لوگ پٹرول جمع کرنے کے لئے امڈ آئے
-
پیپلزپارٹی کا پنجاب بھر میں جلسے ‘جلوسوںاوررریلیوں کا آغاز کر نے کا فیصلہ
-
اٹک,خورد کے مقام پر جانے والے 7افراد در یا میں ڈوب گئے چار کو بچا لیا گیا تین افراد کی نعشیں کی تلاش جاری
-
بالائی پنجاب، زیریں سندھ،خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں (آج) اور (کل) شدید بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
خیبرپختونخوا میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت 17صنعتی اقتصادی رونز کی تعمیر کا کام جاری
-
پاک سرزمین کو کمزور کرنے کے تمام حربے ناکام ہوچکے ہیں ‘دشمن کی تمام سازشیں محب وطن شہریوں پاک افواج اور ایف سی کے جوانوں کے اتحاد واتفاق کی بدولت مکار دشمن تبا ہی وبرباد ی کا شکا ر ہوچکا ہے ‘محنت ... مزید
-
ْ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے الیکشن اکتوبر میں ہونے کی مشروط پیشگوئی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.