سابق صدر آصف علی زرداری نواب شاہ سے نوڈیرو ہاؤس پہنچ گئے، بلاول بھٹو سے ملاقات

آئندہ ہفتے میں سندھ کی بیورو کریسی میں بڑی تبدیلی سمیت اہم عہدوں پر تعینات افسران کے تبادلے اور تقرریاں بھی شامل ہیں، ذرائع

بدھ 28 جون 2017 22:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء) سابق صدر آصف علی زرداری نواب شاہ سے نوڈیرو ہاؤس پہنچ گئے جہاں انہوں نے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرکے ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، پارٹی معاملات پر بات چیت کر اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی غور و خوص کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملنے والی اطلاع کے مطابق ملاقات میں ان کی جانب سے پنجاب میں پیدا ہونی والی حالیہ صورتحال اور پارٹی کو مزید مضبوط کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جس کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی بہن ایم این اے فریال تالپر سے بھی تفصیلی ملاقات کرتے ہوئے سندھ کی صورتحال کے متعلق اور پارٹی معاملات پر بھی بات چیت کی۔ دوسری جانب بتایا جا رہا ہے کہ آئندہ ہفتے میں سندھ کی بیورو کریسی میں بڑی تبدیلی سمیت اہم عہدوں پر تعینات افسران کے تبادلے اور مقرریاں بھی شامل ہیں۔