بلاول بھٹو زرداری نے نوڈیرو ہاؤس میں پارٹی کارکنان اور لیڈیز ونگ کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں

عوام آئندہ انتخابات میں بڑے بتوں کو گرا کر پورے ملک میں پیپلز پارٹی کو کامیاب کرے گی، بلاول بھٹو زرداری

بدھ 28 جون 2017 22:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء) پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوڈیرو ہاؤس میں پارٹی کارکنان اور لیڈیز ونگ کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت اور ملکی سلامتی کے لیے بڑی قربانیں دیں ہیں، عوام آئندہ انتخابات میں بڑے بتوں کو گرا کر پورے ملک میں پیپلز پارٹی کو کامیاب کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا کھیل ختم ہوچکا ہے جنہوں نے اداروں میں تصادم کرواکر اداروں کو کمزور کیا ہے، نواز شریف کو عوام نے ان کی کرپشن کے باعث مسترد کردیا ہے، پاناما لیکس کے بعد نواز شریف کو گھر جانے چاہیے تھا لیکن وہ اقتدار پر قابض ہوکر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ احمد پور شرقیہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے ہم متاثر خاندانوں کے ساتھ ہر موڑ پر ساتھ ہیں۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی ایم این اے فریال تالپر اور ایم این اے نفیسہ شاہ بھی موجود تھیں۔