ایم پی اے مجید اچکزئی اور ٹریفک سارجنٹ کے اہلخانہ کے درمیان صلح نامے کا پول کھل گیا

بدھ 28 جون 2017 23:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء) ایم پی اے مجید اچکزئی اور ٹریفک سارجنٹ کے اہلخانہ کے درمیان صلح نامے کا پول کھل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ایک خبر سامنے آئی تھی جس کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے رکن مجید اچکزئی اور شہید ٹریفک سارجنٹ کے اہلخانہ کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔ تاہم اب اس تمام معاملے کا پول کھل گیا ہے۔

(جاری ہے)

شہید اہلکار معظم علی کے بیٹے نے بتایا ہے کہ ان کے خاندان نے کسی قسم کا کوئی صلح کا معاہدہ نہیں کیا ہے۔ ہم نے نہ صلح کی ہے اور نا ہی مجید اچکزئی کو معاف کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر زیارت محمدرفیق عید ملنے آئے تھے جنہوں نے دھوکے سے ناخواندہ ، دادا اور والدہ سے خالی پیپر پر انگوٹھے کے نشان لگوائے۔ ڈی سی نے بچوں کی عیدی کے طور پر 2 لاکھ روپے بھی دیےتھے۔

متعلقہ عنوان :