انڈونیشیا میں عیدالفطر کے موقع پر انتہا پسندوں کا پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملہ، ایک افسر ہلاک

اتوار 25 جون 2017 14:20

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جون ء)انڈونیشیا میں عید الفطر کے موقع پر عسکریت پسندوں نے شمالی سماٹرا کے صوبائی دارالحکومت میدان میں واقع پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملہ کردیاجس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشی پولیس کا کہنا ہے کہ دو عسکریت پسندوں نے عیدالفطر کے موقع پر شمالی سماٹرا کے صوبائی دارالحکومت میدان میں واقع پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا۔

(جاری ہے)

یہ عسکریت پسند چاقو اور چھروں سے لیس تھے۔ ان کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے جبکہ پولیس کی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس اہلکار کی ہلاکت چاقو کے وار سے ہوئی۔ انڈونیشیا کی نیشنل پولیس کے ترجمان کے مطابق حملے کے انداز سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کسی ایسے انتہا پسند گروپ سے وابستہ جنگجو تھے، جس نے شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے ساتھ وابستگی اختیار کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :