روس اور بھارت کی افواج موسم خزاں میں مشترکہ جنگی مشقیں کریں گی

"اندرا۔2017 " نامی مشترکہ مشقیں دونوں ملکوں کے جدید خطرات کے خلاف مثر طریقے سے تیار ہونے کا مظاہرہ کریں گی،روسی وزیر دفاع

اتوار 25 جون 2017 15:10

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جون ء)روس اور بھارت کی افواج موسم خزاں میں مشترکہ جنگی مشقیں کریں گی جو کہ دونوں ملکوں کے مابین پہلی مخلوط الانواع مشقیں ہوں گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزیر دفاع سرگئی شوئگو کا کہنا ہے کہ روسی اور بھارتی افواج موسم خزاں میں روس کے مشرقی فوجی علاقے میں مشترکہ جنگی مشقیں کریں گی جو کہ دونوں ملکوں کے مابین پہلی مخلوط الانواع مشقیں ہوں گی۔

(جاری ہے)

ماسکو میں منعقدہ روس۔ہند بین الاحکومتی عسکری ۔ تیکنیکی تعاون کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شوئگو نے بتایا کہ گزشتہ برس ہم نے بھارت کے ہمراہ انسداد دہشت گردی اور بحری بیڑے کی مشقیں کامیابی سے سر انجام دی تھیں اب کی بار ہم نے موسم خزاں میں مخلوط الانواع جنگی مشقوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ "اندرا۔2017 " نامی یہ مشترکہ مشقیں دونوں ملکوں کے جدید خطرات کے خلاف مثر طریقے سے تیار ہونے کا مظاہرہ کریں گی۔

متعلقہ عنوان :