لندن ،ْ فائر ٹیسٹ ناکام، ہزاروں افراد عارضی پناہ گاہوں میں منتقل

اتوار 25 جون 2017 12:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جون ء)لندن میں رہائشی عمارتوں کے فائر ٹیسٹ ناکام ہونے پر ہزاروں افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی لندن کے علاقے کیمڈن کی چار رہائشی عمارتیں فائر ٹیسٹ میں ناکام ہوگئیں ،ْرہائشی عمارتوں سے تقریباً چار ہزار لوگوں کو ہوٹلوں اور تفریحی سینٹرز میں بنائی گئی عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا اس سے قبل لندن کی 27عمارتیں فائر ٹیسٹ میں ناکام ہوچکی ہیں ،ْان عمارتوں میں وہی کلیڈنگ استعمال کی گئی ہے جو گرینفل ٹاور میں آگ پھیلنے کا سبب بنی تھی۔