کولمبیا ،ْ کوئلے کی کان میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک ،ْ5 لا پتہ

کان کنوں اور 7 انجینئرز پر مشتمل ٹیم لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش میں 24 گھنٹے مصروف عمل ہے ،ْ غیر ملکی میڈیا

اتوار 25 جون 2017 12:20

بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جون ء) جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک اور 5 لا پتہ ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا کی ریاست کنڈینا مارکا کے علاقے کوکونوبا میں واقع کوئلے کی غیر قانونی کان میں ہونے والے دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور 5 لاپتہ اور ایک مزدور زخمی ہوا۔

ریسکیو اہلکار لاپتہ ہونے والے افراد کو تلاش کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق کان میں ہونے والے دھماکے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی تاہم غالب امکان یہی ہے کہ دھماکا کان میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا ہوگا۔نیشنل مائننگ ایجنسی کے مطابق 35 کان کنوں اور 7 انجینئرز پر مشتمل ٹیم لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش میں 24 گھنٹے مصروف عمل ہے اس واقعہ پر کولمبیا کے صدر یوآن مینوئل سینٹوس نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ کولمبیا میں رواں برس کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران مختلف کانوں میں 28 حادثات رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں 23 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوچکے ہیں۔ گزشتہ برس کولمبیا میں کوئلے کی پیداوار 9 کروڑ ٹن تک جا پہنچی تھی اور امریکا اپنی ضرورت کا تقریباً 70 فیصد کوئلہ کولمبیا سے ہی درآمد کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :