کندھکوٹ، دو مسلح چچازاد وںکی کلاشنکوف سے فائرنگ ، 5 افراد قتل ،3 زخمی ہوگئے ،علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

اتوار 25 جون 2017 18:40

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جون ء)کندھکوٹ میں فائرنگ سے علاقے میں زبردست خوف وہراس پھیل گیا، دو مسلح چچازاد کا کلاشنکوف سے فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد قتل جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کندھ کوٹ کے نواحی علائقہ تھانہ ای سیکشن کے حدود گڈوپل کے علائقہ گائوں نورحسن سبزوئی میں سبزوئی برادری میں ایک فٹ کے پگڈنڈی کدال سے مٹی کے معاملہ دوفٹ زمین کے ٹکڑے پرایک منجی کی فصل کاشت کرنے والے دبھائیوں ،چچازاداورچچاپرجدید اسلحہ سے حملہ پانچ قتل تین زخمی ہوگئے قاتل اورمقتول آپس میں چچازادبتائے جاتے ہیں لاشیں کندھ کوٹ اسپتال کے بعد لواحقین کے حوالے تین زخمیوں کو نازک حالت میں لاڑکانہ اسپتال منتقل کردیاگیاچارموقع پر ہی قتل ہوگئے ایک زخمی نے اسپتال میں دم توڑاہلاک ہونے والوں میں دوسگے بھائی25سالہ عبدالوھاب عرف بگی،45سالہ عبداللہ ولدمحمدلائق سبزوئی،35سالہ سائیں بخش ولد بادل،33سالہ ایوب عرف عجب الدین ولدمحمدحسن،38سالہ نورحسن ولد سائیندادسبزوئی شامل ہیں عبداللہ نے اسپتال میں دم توڑاتھا زخمیوں میںدومقتولین کے دوسگے بھائی 43سالہ محمدبخش ،25سالہ راہب علی ولدمحمدلائق،ایک مقتول ایوب کابھائی38سالہ گل حسن ولدمحمدحسن سبزوئی شامل ہیںدریں اثناء ایک فٹ زمین اور پگڈنڈی پر جھگڑاپانچ قتل تین زخمی کا کے جمعے کے روز فائرنگ سے دونوں فریقین کے تین زخمیوںگذشتہ روز مقدمہ درج کرلیاگیا تھا پولیس کی ناکام کارکردگی کے باعث واقعہ پیش آیاپولیس نے علائقہ کا محاصرہ کرکے مزید خونریزی روکنے کیلئے پکٹ قائم کردی ہے آخری اطلاع تک مقدمہ درج نہیں ہوسکاتھا۔

متعلقہ عنوان :