احمدپورشرقیہ واقعہ بہت بڑاسانحہ ہے‘چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری 2 روز بعد بہاولپورکا دورہ کریں گے

سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کریں گے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا نشتر ہسپتال کے برن یونٹ کا دورہ،میڈیا سے گفتگو

اتوار 25 جون 2017 19:50

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جون ء)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ احمدپورشرقیہ میں ہونے والا واقعہ بہت بڑاسانحہ ہے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری دو روز بعد بہاولپورکا دورہ کریں گے اورسانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کریں گے۔نشتراسپتال ملتان کے برن یونٹ میں سانحہ کے زیرعلاج زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹی وی پر قیامت صغری کے منظردیکھ کر پوری قوم دکھ اور رنج کی کیفیت میں ہے۔سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ زخمیوں کو بہتر طبی امداد مہیا کی جائے۔