پاکستان میں شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی، کل بروز اتوار چاند نظر آنے کے واضح امکانات

ہفتہ 24 جون 2017 18:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جون ء) پاکستان میں شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین فلکیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں شوال کے چاند کے پیدائش ہوگئی ہے۔ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں کل بروز اتوار چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

شوال کا چاند بلوچستان کے علاقوں میں واضح دیکھا جا سکے گا۔

شوال کا چاند سب سے زیادہ دیر تک جیوانی میں دکھائی دے گا۔ شوال کے چاند کی پیدائش آج صبح 7 بج کر29 منٹ پر ہوئی۔ چاندکی عمر 35 گھنٹےسے زائد ہو تو نظر آنے کا امکان بڑھ جاتا ہے جبکہ کل شام چاند کی عمر 36 گھنٹے سے زائد ہوچکی ہوگی۔ واضح رہے کہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کل پشاور میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :