وزیراعلیٰ پنجاب چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات
باہمی دلچسپی کے امور،پاک چین تعلقات کے فروغ ،سی پیک کے منصوبوں اورخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال دہشت گردپاکستان اور چین کے مشترکہ دشمن ہیں،ملکر مشترکہ دشمن کا مقابلہ کریں گی:شہبازشریف پنجاب کی تیز رفتار ترقی اور گڈ گورننس کیلئے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی کوششیں قابل تعریف ہیں:وانگ ژی
ہفتہ 24 جون 2017 22:20
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے اورسی پیک کے منصوبے ریکارڈمدت میں مکمل ہوکر حقیقت کا روپ دھاررہے ہیں۔
اقتصادی راہداری کے عظیم الشان منصوبے کو ملکر کامیاب بنانا ہے ۔ چین کے صدر شی جن پنگ کا بیلٹ اینڈ روڈ کا ویژن امن ،ترقی اورخوشحالی کا ویژن ہے۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نے انتہائی کم عرصے میں انتہائی تیزی سے منصوبوں کو مکمل کر کے دنیا بھر میں نئی مثال قائم کی ہے اور آج بین الاقوامی ادارے پاکستان کی تیزرفتارترقی اورمعاشی استحکام کا برملا اعتراف کررہے ہیںاورپاکستان کی شفافیت کی پالیسی کوبھی عالمی ادارے سرا رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ چین کی پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری وزیراعظم محمد نوازشریف اورانکی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے اور پاکستان کے تمام ادارے اکنامک کوریڈور کے منصوبے کو ایک تحریک کے طورپر آگے بڑھا رہے ہیں ۔پاکستان کیلئے چین کے اقتصادی پیکیج پر عملدرآمد میں چینی وزیرخارجہ کے کردار پر ان کے شکرگزار ہیں ۔وزیر اعلی نے کہا کہ پاک چین بڑھتے ہوئے تعاون سے خطے میں معاشی انقلاب اب دور کی بات نہیں، دنیا سی پیک کی معترف ہو چکی ہے جو پاکستان اور چین کی اعلی قیادت کی مشترکہ سوچ اور ویژن کانتیجہ ہے۔ پاکستان اور چین کی قیادت عالمی امن ، اتحاد اور یکجہتی کیلئے کوشاں ہے اور اس مقصد کیلئے دونوںملک بین الاقوامی سطح پر قائم تنظیموں کے رکن کے طور پر امن و سلامتی کیلئے ہر ممکن جدو جہد کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چینی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے علاقائی تعاون اور ترقی کیساتھ سفارتی تعلقات کو مضبوط تر کرنے میں مد د ملے گی۔ انہوںنے پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری اور تعاون کا ذکرتے ہوئے کہاکہ اعلی ترین سطح پر دونوں ملکوں کی قیادت میں باہمی احترام اور محبت کے رشتے اقتصادی ترقی کے منصوبوں کے ذریعے اب دونوں ملکوںکے عوام کیلئے سود مند معاشی فوائد کا باعث بن رہے ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کا ذکرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہاکہ پاکستان اور چین کے اشتراک سے زیر تکمیل پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں رکاوٹیں ڈالنے والی قوتیں پاکستان میں دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائیوں سے معصوم شہریوں کا خوں بہا رہی ہیں اور پاکستان میں ترقی کا عمل روک کر عالمی اہمیت کے حامل منصوبوں کو ناکام کرنا چاہتی ہیںتاہم افواج پاکستان کیساتھ ساتھ سیکورٹی ادارے چوکس ہیں اور ان عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا جو پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہیں۔ دہشت گردپاکستان اور چین کے مشترکہ دشمن ہیں اور دونوں ملک مل کر اس مشترکہ دشمن کا مقابلہ کریں گے، مشترکہ دشمن کو بین الاقوامی طورپرمشترکہ اقدامات سے ختم کرنا ہوگا کیونکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے بغیر پائیدار ترقی کا تصور نہیں کیا جاسکتااور خطے میںپائیدار امن علاقائی ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری ہے۔وزیراعلیٰ نے دنیا میں امن ، تعاون اور ترقی کیلئے چین کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ خطے کے ممالک غربت ، بے روزگاری اور معاشی مسائل کے حل کیلئے باہمی تعاون سے ایسے منصوبوں کو کامیاب کرنے میں تعاون کریں جن سے مشترکہ مسائل و مشکلات میں کمی لائی جاسکتی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر چینی وزیر خارجہ کو وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا اوروزیر اعظم پاکستان محمد نوازشریف کی طرف سے ان کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پردکھ اورافسوس کا اظہارکیااورجاں بحق افراد کے لواحقین کیساتھ ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اورعوام کیساتھ ہیں ۔چینی وزیرخارجہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوںنے کہاکہ چین ترقی وخوشحالی کے سفر میں پاکستان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے گا۔سی پیک سے خطے میں معاشی استحکام آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی ہر دور میں مثالی رہی ہے اور پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں چین اپنا کردار اسی طرح ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ملک عالمی امن اور ترقی کے خواہاں ہیں اور پاکستان اور چین کے تعاون سے دونوں میں ملکوں میں صنعت و تجارت اور ہر شعبے میں تعاون کا فروغ دونوں ملکوں کے عوام کیلئے خوش آئند اور تابناک مستقبل کی نو ید ہے ۔انہوں نے پنجاب کی تیز رفتار ترقی اور معاشی استحکام کے منصوبوںاور گڈ گورننس کیلئے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ پنجاب کا صوبہ تیز ی سے ترقی کر رہاہے جو کہ قابل ستائش ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چینی وزیر خارجہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پرجو ش استقبال پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا شکریہ اد ا کیا۔عشائیہ میں چین کے سفیر سن ویڈانگ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیرمملکت مریم اورنگزیب، وزیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، تہمینہ جنجوعہ ، سردار مہتاب خان ، چیف سیکرٹری پنجاب ، وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواداوردیگر اہم شخصیات کے علاوہ چینی وفد کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 25 جون 2017 کی مزید خبریں
-
روس ایران سے ایک لاکھ بیرل یومیہ تیل خریدے گا
-
اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے قیام کا امکان بڑھ گیا ہے، اسرائیلی وزیر مواصلات
-
ْمکہ ،ْجمعة الوداع پر مسجدالحرام پر حملے کے بڑے منصوبے ناکام بنادیا گیا ،ْ پانچ ملزم گرفتار
-
روسی صدر نے ٹرمپ کی فتح کیلئے آپریشن کا حکم دیا ،ْ امریکی اخبار
-
ہمسایوں کی پابندیاں غیرقانونی ہیں، قطر
-
جرمنی میں پولیس کے اختیارات میں اضافے کا فیصلہ
-
بھارت میں مودی سرکار کی عدم برداشت کا دائرہ سوشل میڈیا تک پھیل گیا
-
عرب ریاستیں آزادی ء صحافت پر قدغن نہ لگائیں، الجزیرہ نیٹ ورک
-
سیف قذافی کے منظرعام پرآنے کے لیے لیبیا میں مظاہرے پھوٹ پڑے
-
ابوبکر البغدادی کی ہلاکت
-
راجستھان میں امدادی راشن کیلئے میں غریب ہوں کی تحریر لازم قرار
-
چین نے فائیو جی موبائل نیٹ ورک پر کام شروع کردیا
-
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں اعلی سطحی اجلاس ، اہم فیصلوں کی منظوری ،تحت دہشت گردی کی حالیہ لہر میں ملوث عناصر کو ہر حال میں بے نقاب کیا جائے گا،پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا عمل ... مزید
-
کیپٹن (ر) صفدر کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی،5گھنٹے تک پوچھ گچھ
-
پانامہ کیس حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا
-
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بابراعوان کی ملاقات،سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال
-
وزیراعلیٰ پنجاب چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات
-
پی ایس 114 کراچی کے ضمنی الیکشن میں بائیومیٹرک مشینوں کے استعمال کا منصوبہ ناکام ہوگیا
-
سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات سمیت کئی عرب اور خلیجی ممالک میں شوال المکرم کا چاند نظرآگیا
-
چاند دیکھنے کے معاملے پر اختلاف کا باعث بننے والے مفتی پوپلزئی اچانک منظر عام سے غائب
-
سیکیورٹی فورسز کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں متعدد آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک
-
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستانی سیاستدانوں کو شدید ناپسند کرتے ہیں: ڈاکٹر شاہد مسعود
-
پاکستان نیوی کے جعلی نیلامی کے کاغذات پر بڑی کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن کا انکشاف ،ملکی خزانے کو اربوں کا نقصان
-
عید الفطرپر 342 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری ہوئے
-
خانیوال میں چور نے مسجد کا یو پی ایس اور چندے کا ڈبہ چرا لیا
-
پاکستان اورچین بھارت اور امریکہ کے مابین گہرے ہوتے تعلقات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، چینی میڈیا
-
وزیرداخلہ سے آئی جی ایف سی بلوچستان کا ٹیلی فونک رابطہ ، ایف سی کودہشتگردوں کے خلاف حاصل بڑی کامیابی سے متعلق بریفنگ، چوہدری نثار کی کامیاب کاروائی پر ایف سی کے جوانوں کی کارکردگی کی تعریف
-
پاکستان میں شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی، کل بروز اتوار چاند نظر آنے کے واضح امکانات
-
پی ایس او کا شہریوں کے لئے عید تحفہ، عیدالفطرمیں پٹرولیم قیمتوں میں ایک روپے کی کمی کردی
-
امسال بھی عید ایک ساتھ نہیں منائی جاسکی ،دو عید یں ہونگی
-
وزیراعظم عید کے بعد اقتدار نہیں جیل میں ،شہباز شریف بھی ساتھ ہوگا،پیپلز پارٹی بارے جس جس کو شک ہے نکال دیں گے ،حکمران کاغذی شیر ہیں بینظیر کے بغیر پاکستان نہیں آسکتے تھے، اداروں سے گلے شکوے ہیں ... مزید
-
شوال کے چاندکی پیدائش ہوچکی کل نظرآنے کے واضح امکانات ہیں ،محکمہ موسمیات
-
لیسکو نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران عوام کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کااعلان کر دیا
-
عید الفطر کی آمد ، کمانڈنٹ خیبر رائفلز کا جمرود اور لنڈی کوتل میں قائم سیکیورٹی چیک پوسٹوں کا اچانک دورہ ، چیک پوسٹوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائیگی، بازاروں کو جانیوالے ... مزید
-
سیالکوٹ ،جانوروں کو نہلانے جانے والی4 کمسن بچے نالہ ڈیک میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے
-
صوبائی و زیر جیل کی جانب سے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر جیل اسیران کیلئے عید کا تحفہ
-
ٹکٹ بلیک کرنے کے حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی‘ ترجمان ریلوے
-
عدالت نے اعتکاف میں بیٹھے شخص کا موبائل چوری کرنیوالے ملزم کو جیل بھیج دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.