چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بابراعوان کی ملاقات،سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

پاناماکافیصلہ نوازشریف سمیت کرپشن کے بڑے برج الٹ دیگا،قوم پانامافیصلے کے بعدبدلتاہواپاکستان دیکھے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی گفتگو

ہفتہ 24 جون 2017 15:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جون ء):تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پارٹی رہنماء بابراعوان نے ملاقات کی،جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق عمران خان نے ملاقات کے دوران بابراعوان سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاناماکافیصلہ نوازشریف سمیت کرپشن کے بڑے بڑے برج الٹ دے گا۔انشاء اللہ قوم پانامافیصلے کے بعدبدلتاپاکستان دیکھے گی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے آج تک سوالات کے جوابات نہیں دیے۔عمران خان نے کہا کہ بابراعوان کی شمولیت سے پارٹی کوتقویت ملے گی۔بابراعوان نے کہاکہ عمران خان کے قافلے میں شامل ہوکراطمینان محسوس کررہاہوں۔