ڈرون واقعہ سے ایران پاکستان تعلقات متاثرنہیں ہونگے

دونوں ممالک اپنے عوام کے مفادات کیلئے قریبی شراکت دار بن کر کام کرینگے بھارتی کوشش ہے ا یران اور پاکستان ایک دوسرے سے دور ہوجائیں ،گلوبل ٹائمز کی رپورٹ

جمعہ 23 جون 2017 14:21

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جون ء) چین نے یقین ظاہر کیا ہے کہ پاکستان اور ایران دوستانہ تعلقات قائم رکھیں گے اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور اپنے عوام کے سماجی و اقتصادی مفادات کو فرو غ دینے کے لئے قریبی شراکت دار کے طورپر کام کریں گے۔ان خیالات کا اظہار چین کے معروف نیوز نیٹ ورک گلوبل ٹائمز نے ماہرین کی آرا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایئرفورس کی طر ف سے مبینہ طورپر ایرانی ڈرون گرائے جانے کا دونوں ملکوں کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت ایران اور پاکستان کے درمیان اس خلا کو وسیع کرنے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری میں پاکستان کے کردار کو کم کرنے میں کامیاب نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گذشتہ منگل کو ایک ایرانی ڈرون جو مبینہ طورپر جاسوسی مشن پر تھا ، پاکستانی ایئرفورس نے چین ساختہ جے ایف 17-تھنڈر جنگی طیارے کے ذریعے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مار گرایا ۔

ایران میں چین کے سابق سفیر ہوا لی منگ نے گلوبل ٹائمز کو بتایا کہ ڈرون کا گرایا جانا پاک ایران تعلقات میں سرمہری کی علامت نہیں ہے تا ہم پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات ہیں جو مشرق وسطیٰ میں ایران کا مخالف ہے تا ہم اسلام آباد آزاد غیر ملکی پالیسی پر گامزن ہے کیونکہ وہ بہت سے معاملات میں ریاض کی پیروی نہیں کرتا جن میں قطر کے ساتھ تعلقات کاخاتمہ اور یمن میں پاکستان کی مسلح افواج بھیجنا جیسے اہم مسائل شامل ہیں ۔

ہوا لنگ نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان ہمسائے ہیں اور ان کے درمیان کوئی اتنے زیادہ مسائل نہیں ہیں تا ہم انڈیا ایران کو یقین دلانے کی کوشش کررہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ خصوصاً گوادر پورٹ کی تعمیر ایرانی مفادات کو نقصان پہنچائے گی ، اس لئے دونوں ممالک کو کچھ فاصلے پر رہنا چاہئے تا ہم ہوا لی منگ نے کہا ہے کہ چین کو توقع ہے کہ ان کے درمیان صحت مندانہ اور مستحکم تعلقات قائم رہیں گے کیونکہ دونوں ممالک چین کے دوست ہیں ۔

متعلقہ عنوان :