پانامہ لیکس سے متعلق مالی بدعنوانیوں کی جے آئی ٹی سے انکوائری کرائے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی پٹیشن اعتراض دور کرنے کے بعد دوبارہ دائر کر دی گئی

جمعہ 23 جون 2017 17:19

ْ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جون ء) پانامہ لیکس سے متعلق مالی بدعنوانیوں کی جے آئی ٹی سے انکوائری کرائے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی پٹیشن اعتراض دور کرنے کے بعد دوبارہ دائر کر دی گئی۔ یہ درخواست وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراضات دور کرتے ہوئے آئینی پٹیشن دوبارہ دائر کی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ء ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت مالی بدعنوانیوں کا جائزہ لینا ایف بی آر کا دائرہ اختیار ہے۔آئین کے تحت عدلیہ کسی مالی معاملے کی انکوائری کا کوئی اختیار نہیں رکھتیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت جے آئی ٹی کی تشکیل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کام سے روکنے کا حکم دیا جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق تمام زیر سماعت مقدمات کو انکوائری کے لئے ایف بی آر کو بھجوایا جائے۔